انٹرنیشنل
برے وقت میں بیوی بچوں نے بھی ساتھ چھوڑ دیا، کہاں رہنا چاہتے ہیں ؟
بشارالاسد کی اہلیہ نے علیحدگی کی درخواست دائر کی ہے ،برطانیہ منتقلی کی خواہشمند ہیں

ماسکو ( مانٹیر نگ ڈیسک )معزول شامی صدر بشارالاسد سے اقتدار چھوٹا تو اہلیہ نے بھی علیحدگی کا مطالبہ کردیا۔ بشارالاسد کی اہلیہ نے علیحدگی کے لیے روسی عدالت میں درخواست دائر کردی ہے۔تفصیلات کے مطابق معزول شامی صدربشارالاسد کی اہلیہ برطانوی نژاد اسما الاسد ماسکو میں خوش نہیں اور اپنے والدین کے پاس جانا چاہتی ہیں۔ وہ شوہر سے طلاق لے کر برطانیہ منتقلی کی خواہشمند ہیں جہاں وہ پیدا ہوئیں پلی بڑھیں اور تعلیم حاصل کی، ان کے پاس اب بھی برطانوی شہریت ہے۔