انٹرنیشنل
غزہ جنگ بندی معاہدے میں تاخیر کی اصل وجہ کیا؟ حماس نے اسرائیل کا گھنائونا منصوبہ بے نقاب کر دیا
اسرائیل کی طرف سے عائد کی جانے والی نئی شرائط غزہ جنگ بندی معاہدے میں تاخیر کی وجہ بن رہی ہیں' حماس نے دعویٰ نے ایک نئی بحث چھیڑ دی

فلسطین (مانیٹرنگ ڈیسک) غزہ جنگ بندی معاہدے میں تاخیر کی اصل وجہ کیا ہے؟ اس حوالے سے فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے اسرائیل کا گھنائونا منصوبہ بے نقاب کر کے تھرتھرلی مچا دی ہے۔
انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق حماس کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ حماس نے قطر اور مصر کی ثالثی میں ہونے والے جنگ بندی مذاکرات میں لچک دکھائی ہے۔ حماس نے کہا ہے کہ جنگ بندی معاہدیکے لیے ہونے والی بات چیت اب بھی درست سمت میں آگے بڑھ رہی ہے تاہم فلسطینی مزاحمتی تنظیم کی جانب سے کہا گیا ہے اسرائیل کی جانب سے غزہ سے انخلا، جنگ بندی، یرغمالیوں کی رہائی اور بے گھر فلسطینیوں کی واپسی کے حوالے سے نئی شرائط عائد کی گئی ہیں۔