انٹرنیشنل
اسرائیلی وزیراعظم کی طبیعت خراب،اسرائیل میں تشویش کا عالم
نیتن یاہو کو پیشاب میں تکلیف کے باعث اسپتال میں داخل کیا گیا ہے

اسرائیل (مانیٹرنگ ڈیسک)اسرائیل کے وزیراعظم نیتن یاہو کو طبیعت ناساز ہونے پر اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اسرائیلی وزیرِاعظم کے دفتر سے جاری بیان میں تصدیق کی گئی ہے کہ نیتن یاہو کو پیشاب میں تکلیف کے باعث اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔نیتن یاہو کے چند ضروری ٹیسٹس بھی لیے گئے ہیں جن میں پیشاب کی نالی میں انفیکشن کی تشخیص ہوئی ہے۔
ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نیتن یاہو کے پروسٹیٹ گلینڈ بڑھ گئے ہیں جنھیں آج ایک سرجری کے ذریعے ہٹا دیا جائے گا جس کے بعد ان کی تکلیف رفع ہوجائے گی۔



