انٹرنیشنل

حوثیوں کا انجام بھی حزب اللہ اور حماس کی طرح ہو گا ،اسرائیلی وزیر اعظم کی دھمکی

یمن کے ساتھ تو ابھی ہم نے شروعات کی ہے، ہم حو ثیوں کو اسرائیل پر حملہ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے،اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو

نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک ) اسرائیلی وزیر اعظم بنجامن نیتن یاہو نے ٹی وی انٹرویو میں یمن پر حملوں سمیت موجودہ صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم، حوثیوں کو اسرائیل پر حملہ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ ان کے ساتھ تو ابھی ہم نے شروعات کی ہیں۔ ہم انہیں آج یا پھر کسی اور دن اسرائیل پر حملہ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

اسرائیلی فوج کی طرف سے یمن میں ایران کی حمایت یافتہ حوثیوں کے زیر کنٹرول صنعا بین الاقوامی ہوائی اڈے اور حدیدہ شہر پر ، کیے گئے فضائی حملوں میں ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 6 ہو گئی ہے۔حوثیوں نے اسرائیل کی جانب سے دارالحکومت صنعا کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر کیے گئے حملوں کی تفصیلات دیتے ہوئے کہا ہے کہ دشمن اسرائیل کی جانب سے صنعا ہوائی اڈے اور حدیدہ پر کیے گئے حملوں کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک اور 40 زخمی ہوگئے ہیں۔

ماہرین کے مطابق اسر ائیل کی تمام تر تو جہ اب یمن کی طر ف ہو رہی ہے شام کے بعد اسرائیلی فوج یمن کی طرف بڑ ھ رہی ہے ۔ماہرین کے مطابق اسرائیل کا مشرق وسطی میں سے ایران کا تسلط ختم کرنا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button