امر یکہ نے بھارتی حکومت کی دہشت گردی بے نقاب کر دی، چونکا دینے والے انکشاف
امریکی اخبار نے بھارتی حکومت کی سرپرستی میں دنیا بھر میں ہونے والی دہشتگردی کو بری طرح بے نقاب کر دیا ہے

امریکہ(مانیٹر نگ ڈیسک )امریکی اخبار نے بھارتی حکومت کی سرپرستی میں دنیا بھر میں ہونے والی دہشتگردی کو بری طرح بے نقاب کر دیا۔ امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے دہشتگردی اور سنگین انسانی جرائم میں ملوث بھارتی حکومت کی سرپسرستی میں ہونے والی کارستانیوں کا پردہ چاک کیا ہے۔امریکی اخبار نے لکھا کہ بھارت پاکستان میں دہشتگرد کارروائیوں کے ذریعے ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہے۔
رپورٹ کے مطابق بھارتی خفیہ ایجنسی را نے اجرتی قاتلوں کے ذریعے پاکستان میں 6 افراد کی ٹارگٹ کلنگ کی، اپریل 2024 میں لاہور میں تانبا جس کا اصل نام عامر سرفراز ہے اس کوگولیوں کا نشانہ بنایا گیا۔ بھارت نے امریکا، کینیڈا اور مغربی ممالک میں بھی ماورائے عدالت قتل کروائے، کینیڈا اور امریکا میں بھارتی خفیہ ایجنسی را نے سکھ رہنماوں کو قتل کیا جبکہ را کے افسر کاوش یادیو نے نیویارک میں سکھ علیحدگی پسند رہنما پر قاتلانہ حملے کی ہدایت جاری کیں۔
امریکی اخبار کے مطابق کینیڈین حکام نے بھی بھارتی سفارتکاروں اور را کی دہشتگردی کو بے نقاب کیا۔