انٹرنیشنل
امریکہ میں افسوسناک واقعہ ،10افراد ہلاک متعدد زخمی
امریکا میں نئے سال کا جشن منانے والوں پر منی ٹرک چڑھا دیا گیا، واقعے میں 10 افراد ہلاک اور 30 زخمی

امریکہ( مانیٹرنگ ڈیسک)امریکا میں نئے سال کا جشن منانے والوں پر منی ٹرک چڑھا دیا گیا، واقعے میں 10 افراد ہلاک اور 30 زخمی ہوگئے۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ ڈرائیور نے فائرنگ بھی کی ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی ریاستی لوزیانا میں نئے سال کا جشن منانے کیلئے لوگ جمع تھے، ایک شخص نے منی ٹرک ہجوم پر چڑھا دیا، واقعے میں 10 افراد ہلاک اور 30 زخمی ہوگئے، مزید ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔