ڈونلڈٹرمپ حلف کے بعد اسرائیل کو خوش کر نے کے لیے کس ملک پر جنگ مسلط کریں گئے؟ تفصیلات منظر عام پر آگئیں
ایران اس وقت مالی زبوں حالی کا شکار ہے ،ٹرمپ انتظا میہ اس بات کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ایران کو نئی پا بندیوں کا پا بند کر چاہتی ہے

امریکہ (مانیٹر نگ ڈیسک ) غیر ملکی خبر راسا ں ادارے کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کی ٹیم ایران کے خلاف نئی پا بند یوں پر کام کر رہی ہے ۔ اس کے علاوہ ٹر مپ انتظامیہ کی جانب سے ایران کواس بات کو بھی پابند بنایا جا سکتا ہے کہ ایران مغرب کے ساتھ سمجھو تہ کرے ۔تفصیلات کے مطا بق اگر ایران ان پا بندیوں پر عمل در آمد نہیں کرتا تو ممکنہ حملے کے آپشنز پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔
اس رپورٹ کے مطا بق ایران 2024 میں انتہائی کمزور پوزیشن میں ہے اور اسے اندرون ملک شدید اقتصادی بحران اور مشرق وسطی میں ناکامیوں کا سامنا ہے۔رپورت میں کہا گیا کہ ایران کے لیے 2025 ایک مشکل سال ہوگا، اور ڈونلڈ ٹر مپ کی نئی انتظامیہ اس بات کا فائدہ حا صل کرنا چاہتی ہے۔ ایران کی معیشت پہلے ہی خراب انتظام، بدعنوانی اور موجودہ پابندیوں کی آمیزش کی وجہ سے زبوں حالی کا شکار ہے۔ ایران میں بجلی کی قلت نے سرکاری دفاتر، اسکول اور یونیورسٹیاں پہلے ہی بند کردی ہیں اور درجنوں مینوفیکچرنگ پلانٹس کی پیداوار میں بھی خلل پڑا ہے۔