انٹرنیشنل

امریکہ میں بھی توشہ خانہ کی گونج، ٹرمپ کا کیس سامنے آنے پر سب دنگ رہ گئے

تحائف ڈونلڈ ٹرمپ، ان کی بیوی میلانیا، بیٹی ایوانکا اور داماد کشنر کو دئیے گئے،ایوان کی احتساب کمیٹی میں رپورٹ پیش کر دی گئی

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک، آن لائن) امریکہ میں بھی توشہ خانہ کیس سامنے آگیا ۔ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورِ صدارت میں دوسرے ممالک کی جانب سے دیے گئے تحائف کو ریکارڈ کا حصہ ہی نہیں بنایا گیا۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق ڈیموکریٹس کی طرف سے ایوان کی احتساب کمیٹی میں رپورٹ جمع کرائی گئی ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ٹرمپ کے دورِ صدارت میں وائٹ ہاوس نے ڈھائی لاکھ ڈالر سے زیادہ مالیت کے 100 سے زیادہ تحائف کو ریکارڈ کا حصہ نہیں بنایا۔رپورٹ کے مطابق یہ تحائف ڈونلڈ ٹرمپ، ان کی بیوی میلانیا، ٹرمپ کی بیٹی ایوانکا اور ٹرمپ کے داماد کشنر کو دیے گئے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بعد میں ان تحائف کو حکومت کے حوالے کر دیا گیا، لیکن ان کو امریکی قانون کے مطابق ظاہر نہیں کیا گیا تھا۔

بھارت بلوچستان میں دہشتگردی کی سرپرستی کیوں کر رہا ہے؟ اصل کہانی سامنے آگئی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button