انٹرنیشنل

اسرائیلی کابینہ نے جنگ بندی معاہدے کی منظوری کیوں نہ دی؟ رپورٹ سامنے آگئی

جنگ بندی معاہدے کے لیے آج ہونے والی اسرائیلی کابینہ کی میٹنگ بھی اب تک نہیں ہوسکی ہے 'حماس آخری وقت میں معاہدے سے پیچھے ہٹ رہی ہے: اسرائیلی وزیراعظم

اسرائیل (مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیلی کابینہ نے جنگ بندی معاہدے کی منظوری کیوں نہیں دی؟ اس حوالے سے انٹرنیشنل میڈیا رپورٹ نے یورپی ممالک میں ہلچل مچا کر رکھ دی ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق جنگ بندی معاہدے کے لیے آج ہونے والی اسرائیلی کابینہ کی میٹنگ بھی اب تک نہیں ہوسکی ہے اور اس حوالے سے اسرائیلی وزیراعظم نے الزام عائد کیا ہے کہ حماس آخری وقت میں معاہدے سے پیچھے ہٹ رہی ہے۔ اس حوالے سے حماس کے ایک رہنما نے کہا کہ حماس جنگ بندی سے متعلق اپنی باتوں پر قائم ہے۔ اس سے قبل جنگ بندی اعلان کے بعد اسرائیلی حکومتی اتحاد میں اختلافات کھل کر سامنے آگئے تھے اور نیتن یاہو کے انتہائی دائیں بازو کے اتحادیوں نے حکومت سے الگ ہونے کی دھمکی دی ہے۔ غزہ جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کے معاہدے میں نیتن یاہو کی حیران کن لچک سے اسرائیل کے دائیں بازو کے حلقوں کو پریشانی لاحق ہوگئی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button