انٹرنیشنل

حماس اور اسرائیل میں جنگ بندی کب ہو گئی ؟تفصیلات منظر عام پر آگئیں

قطری وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ معاہدے کے تحت جنگ بندی کا آغاز اتوار کی صبح سے ہو گا،حماس پہلے مرحلے میں 33یر غمالیوں کو رہا کرے گا

دوہا(مانیٹر نگ ڈیسک )قطری وزیرِ خارجہ ماجد الانصاری نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ معاہدے کے تحت جنگ بندی کا آغاز اتوار کی صبح سے ہو گا لیکن شہریوں کو مشورہ ہے کہ وہ حکام کی ہدایات کا انتظار کریں۔تفصیلات کے مطابق اسرائیلی کابینہ نے بھی ہفتے کی علی الصباح غزہ جنگ بندی معاہدے کی منظوری دے دی ہے جس کے بعد فلسطینی عسکری تنظیم حماس سے 15 ماہ سے جاری جنگ کو روکنے اور درجنوں یرغمالوں کی رہائی عمل میں آئے گی۔

اس کے بر عکس جنگ بندی کی خبروں کے باوجود ہفتے کو وسطی اسرائیل میں سائرن کی آوازیں بھی سنائی دیں۔ اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ اس نے یمن سے آنے والے میزائلوں کو فضا میں تباہ کر دیا ہے ۔جنگ بندی کے پہلے مرحلے میں آئندہ چھ ہفتوں کے دوران حماس 33 یرغمالوں کو رہا کرے گی جس کے بدلے اسرائیلی جیلوں میں قید سینکڑوں فلسطینیوں کو آزاد کر دیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق حماس نے جنگ بندی کے پہلے روز ہی تین خواتین یرغمالوں کی رہائی پر اتفاق کیا ہے جب کہ جنگ بندی کے ساتویں دن چار اور بقیہ 26 یرغمالی پانچ ہفتوں کے دوران چھوڑے جائیں گے۔جنگ بندی کے پہلے مرحلے کے دوران ہی اسرائیلی فوج کے مرد اہلکاروں سمیت بقیہ یرغمالوں کی بازیابی پر بھی مذاکرات ہوں گے۔حماس کا کہنا ہے کہ بقیہ یرغمالی اس وقت تک نہیں چھوڑیں جائیں گے جب تک جنگ کا مکمل خاتمہ اور اسرائیلی افواج کا مکمل انخلا نہیں ہوجاتا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button