امریکی صدر دونلڈ ٹرمپ کے دو اور انتخابی وعدے مکمل ،نام تبدیل کر دیے
گوگل میپس امریکی جغرافیائی ناموں کے نظام میں باضابطہ طور پر اپ ڈیٹ ہونے کے بعد خلیج میکسیکو کا نام تبدیل کر کے خلیج آف امریکہ کر دیا گیا ہے

امریکہ(مانیٹرنگ ڈیسک )امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے انتخابی وعدوں کی تکمیل کے لیے 20 جنوری کو عہدہ سنبھالنے کے چندگھنٹے بعد کیے گئے جاری کردہ ایگزیکٹو آرڈرمیں سے دو کو پایہ تکمیل تک پہنچا دیا گیا ہے ان میں سے ایک خلیج میکسیکو کا نام تبدیل کر نا تھا اور دوسرا ماؤنٹ میک کینلے کا نام تھا ۔تاہم اب امریکی مشہور ٹیکنالوجی کمپنی گوگل نے اپنے ایکس پلیٹ فارم پر ایک پوسٹ میں اعلان کیا ہے کہ گوگل میپس امریکی جغرافیائی ناموں کے نظام میں باضابطہ طور پر اپ ڈیٹ ہونے کے بعد "خلیج میکسیکو” کا نام تبدیل کر کے "خلیج آف امریکہ” کر دیا گیا ہے۔
کمپنی نے وضاحت کی کہ یہ تبدیلی صرف ریاستہائے متحدہ امریکہ میں نظر آئے گی، جب کہ میکسیکو کے اندر "گلف آف میکسیکو” کا نام استعمال میں رہے گا۔ دونوں ممالک سے باہر کے صارفین کے لیے دونوں نام گوگل میپس پر ایک ساتھ نظر آئیں گے۔ ٹرمپ انتظامیہ کے محکمہ داخلہ نے اعلان کیا تھا کہ اس نے باضابطہ طور پر خلیج میکسیکو کا نام بدل کر خلیج امریکہ کر دیا ہے۔ الاسکا میں شمالی امریکہ کے سب سے اونچے پہاڑ ڈینالی کا نام تبدیل کر کے مانٹ میک کینلے رکھ دیا گیا ہے۔گوگل نے کہا کہ وہ ماؤنٹ میک کینلے کے لیے اپنے نقشوں میں اسی طرح کی تبدیلی کرے گا۔