انٹرنیشنل
ٹرمپ کا غزہ سے فلسطینیوں کو بے دخل کرنے کا منصوبہ، ایران کا دو ٹوک پیغام
امریکا فلسطینیوں کو بے دخل کرنے کے بجائے اسرائیلوں کو بیدخل کرنے کی کوشش کرے اور انہیں گرین لینڈ میں بسادے اس طرح امریکا ایک تیر سے دو شکار کرلے گا

ایران (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا غزہ سے فلسطینیوں کو بے دخل کرنے کے منصوبہ پر ایران میدان میں آگیا اور اس فیصلے کے خلاف دو ٹوک پیغام جاری کر دیا ہے۔
انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ امریکا فلسطینیوں کو بے دخل کرنے کے بجائے اسرائیلوں کو بیدخل کرنے کی کوشش کرے اور انہیں گرین لینڈ میں بسادے اس طرح امریکا ایک تیر سے دو شکار کرلے گا۔ میڈیا کے مطابق خطے میں مزاحمتی تحریکوں بشمول حماس اور حزب اللہ کو درپیش چیلنجز کے حوالے سے ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ یہ تنظیمیں نقصانات کے باوجود خود کو دوبارہ مضبوط کررہی ہیں، یہ تنظیمیں ایک خیال اور نظریے کا نام ہیں جو ہمیشہ موجود رہے گا۔