پوٹن کو قتل کرنے کی سازش ،امریکی صحافی کا دھماکا خیز انکشاف
امریکی صحافی ٹکر کارلسن نے اپنے دیے گئے ایک انٹر ویو میں روسی صدر ولادی میر پوٹن کے قتل کی سازش کے بارے میں انکشاف کیا ہے

امریکہ(مانیٹرنگ ڈیسک)مشہور امریکی صحافی ٹکر کارلسن کی جانب سے ایک دھماکا خیز انکشاف کیا گیا ہے جس میں ان نے کہا ہے کہ سابق امریکی صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ نے روسی صدر ولادی میر پوتین کے قتل کی کوشش کی تھی۔ تاہم کارلسن نے اپنے بیان میں اس حوالے سے تفصیلات پیش نہیں کیں۔
میڈیا کے مطابق کارلسن نے صحافی مائٹ ٹائپی کو دیے گئے ایک انٹرویو کے دوران میں کہا کہ "سابق امریکی وزیر خارجہ اینٹنی بلنکن پورے زور کے ساتھ حقیقی جنگ کی جانب بڑھ رہے تھے مثلا اس حد تک کہ پوتین کے قتل کی بھی کوشش کی گئی۔ بائیڈن انتظامیہ نے جو کیا وہ یہ تھا کہ انھوں نے پوتین کو ہلاک کرنے کی کوشش کی۔
التبہ کارلسن نے اس حوالے سے کوئی تفصیلات یا ثبوت پیش نہیں کیے جو ان کے دعوے کو درست ثابت کرے۔ اسی طرح انھوں نے یہ بھی انکشاف نہیں کیا کہ یہ کوشش کب اور کہاں کی گئی۔ٹکر کارلسن ایک امریکی سیاسی تبصرہ نگار اور لکھاری ہیں۔ انھوں نے Fox News پر اپنے سیاسی ٹاک شو Tucker Carlson Tonight کے حوالے سے شہرت حاصل کی۔