انٹرنیشنل

ٹرمپ کی اسرائیلی وزیراعظم کو دعوت، کونسی خفیہ پلاننگ ہونیوالی ہے؟ چونکا دینے والی تفصیل آگئی

اسرائیلی وزیراعظم آئندہ ہفتے واشنگٹن ڈی سی کا دورہ کریں گے نیتن یاہو ٹرمپ کی دوسری مدت صدارت میں امریکہ کا دورہ کرنے والے پہلے غیر ملکی سربراہ حکومت ہوں گے

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اسرائیلی وزیراعظم کو دعوت، دونوں کے درمیان کونسی خفیہ پلاننگ ہونے والی ہے؟ چونکا دینے والی تفصیل منظر عام پر آگئی ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق وائٹ ہاؤس اور وزیر اعظم نیتن یاہو کے دفتر نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم آئندہ ہفتے واشنگٹن ڈی سی کا دورہ کریں گے نیتن یاہو صدر ٹرمپ کی دوسری مدت صدارت کے دوران امریکہ کا دورہ کرنے والے پہلے غیر ملکی سربراہ حکومت ہوں گے۔ نیتن یاہو کے دفتر سے جاری وائٹ ہاس کے ارسال کیے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ صدر ٹرمپ اسرائیل اور اس کے پڑوسیوں کے درمیان قیام امن سمیت دونوں ممالک کے مشترکہ مخالفین کا مقابلہ کرنے کے امور پر تبادلہ خیال کرنا چاہتے ہیں صدر ٹرمپ اور نیتن یاہو کے درمیان چار فروری کو وائٹ ہاس میں ملاقات متوقع ہے دونوں راہنماں کے درمیان گزشتہ برس بھی ملاقات ہوئی تھی جب نیتن یاہو نے دورہ امریکہ کے دوران صدر ٹرمپ کی رہائش گاہ مارا لاگو میں جا کر ان سے ملاقات کی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button