معروف فوڈ چین کے ایف سی کا دیوالیہ ،تمام برانچز بند
اسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ کے بعد ترکیہ میں کے ایف سی کی تما م537 برانچز بند ہو چکی ہیں

ترکیہ (مانیٹرنگ ڈیسک)اکتوبر 2023سے اسرائیل کا غزہ پر حملہ کرنے کے بعد تما م مسلم ممالک میں اسرائیلی مصنو عات کا بائیکاٹ کیا گیا تھا ۔ان مصنوعات کی لسٹ میں کے ایف سی (KFC)بھی شامل تھا۔اس بائیکاٹ کے بعد کے ایف سی اور اسرائیلی مصنوعات کے شیئرز میں40فیصد کی کمی ہوئی تھی ۔تاہم اس بائیکاٹ کا اثر ترکیہ میں کے ایف سی کی تمام برانچز پر ہوا جس کے بعد کے ایف سی ترکیہ میں دیوالیہ ہو گیا ہے اور اس کی ترکیہ میں تمام برانچز بند ہو گئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ان برانچز کی مجموعی تعداد 537تھی اور ان برانچز میں سات ہزار ملازمین کام کرتے تھے ۔تفصیلات کے مطابق ترکیہ میں کے ایف سی کا مسلسل بائیکاٹ کی وجہ سے 214ارب ڈالر کا قرض ہو گیا تھا لیکن ادائیگی نہ کرنے کی وجہ سے ترکیہ میں کے ایف سی نے اپنے دیوالیہ ہونے کا اعلان بھی کر دیا ہے جس کے بعد بینک نے ان کے تما م ریسٹورنٹ کو قبضے میں لے لیا ہے ۔