انٹرنیشنل
مشرقی وسطی کشیدگی، روس بھی میدان میں آگیا، بڑا اعلان کر دیا

روس (مانیٹرنگ ڈیسک) مشرقی وسطی کی بڑھتی ہوئی کشیدگی پر روس بھی میدان میں آگیا ہے اور بڑا اعلان کر دیا ہے جس کے بعد یورپی ممالک سمیت دنیا بھر میں ایک نئی بحث کا آغاز ہوگیا ہے۔
انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق روس کا کہنا تھا کہ وہ ایران سے متعلق تنازع کے حل میں اپنا کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے اور صدر ولادیمیر پیوٹن خطے کے رہنماؤں سے مسلسل رابطے میں ہیں۔ روسی صدارتی محل کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے جمعرات کو یہ بات صحافیوں کو بتائی۔ ترجمان نے کہا کہ صدر پیوٹن ان روابط کو جاری رکھے ہوئے ہیں اور اگر ہماری خدمات کسی بھی طرح درکار ہوئیں تو ہم یقینا اپنی جانب سے بھرپور تعاون کے لیے تیار ہیں تاکہ جنگی صورتحال جلد از جلد پرامن راستے پر آ سکے۔



