پاکستان
ٹرمپ کا ایران پر مزید حملوں کا اعلان، سٹاک مارکیٹ کے پرخچے اڑ گئے

کراچی (کھوج نیوز) امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر مزید حملوں کے اعلان کر دیا ہے جس کے بعد پاکستانی سٹاک مارکیٹ کے پرخچے اڑ گئے ہیں اور کئی بزنس مین سڑکوں پر آگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق جمعرات کو کاروبار کے آغاز سے ہی پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی دیکھی گئی اور ابتدا میں ہی100 انڈیکس 3763 پوائنٹس کم ہوکر 151748 پر چلا گیا۔ کاروبار کے دوران مارکیٹ میں مزید منفی رجحان دیکھنے میں آیا اور 100 انڈیکس 4088 پوائنٹس کم ہوکر 151423 پر چلا گیا۔ کاروبار کے اختتام پر100 انڈیکس 3500 پوائنٹس کمی سے 152011 پر بند ہوا۔ بازار میں آج 35 کروڑ شیئرز کے سودے 19 ارب روپے میں ہوئے۔ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 332 ارب روپے کم ہوکر 16883 پر بند ہوا۔



