پاکستان

کفایت شعاری مہم یا تعلیم کا بیڑہ غرق، یونیورسٹیاں ہفتے میں کتنے دن کھلیں گی؟

اسلام آباد(کھوج نیوز) کفایت شعاری مہم یا تعلیم کا بیڑہ غرق، ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے نیا آرڈر جاری کر دیا اس کے مطابق یونیورسٹیاں ہفتے میں کتنے دن کھلیں گی؟ تفصیل سامنے آگئی۔

تفصیلات کے مطابق ہائیو ایجوکیشن کمیشن نے ملک بھر کی یونیورسٹیاں ہفتے میں 4 دن کھلی رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ہائیر ایجوکیشن کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ جمعہ، ہفتہ اور اتوار کو ملک بھر میں جامعات بند رہیں گی’اس کے علاوہ سرکاری اسکولوں میں بھی جمعہ ہفتہ اور اتوار فزیکل کلاسز نہیں ہوں گی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق یونیورسٹیوں اور سرکاری تعلیمی اداروں میں جمعے کو آن لائن کلاسز لی جا سکتی ہیں۔ وزارت تعلیم نے ایچ ای سی اور فیڈرل بورڈ کیزیرانتظام سرکاری تعلیمی اداروں میں اعلان کردیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button