انٹرنیشنل

طیارے میں داخل ہونیوالا شخص کون تھا؟ سب چونک کر رہ گئے

طیارے میں 17 سالہ مسلح نوجوان کو مسافروں اور پائلٹ نے پکڑا، مسلح نوجوان سے شاٹ گن اور دیگر اسلحہ برآمد ہوا' پولیس نے گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی

آسٹریلیا (مانیٹرنگ ڈیسک) آسٹریلیا کے شہر جیلونگ سے سڈنی جانے والے طیارے میں داخل ہونے والا شخص کون تھا؟ اس حوالے سے تفصیل سامنے آنے کے بعد سب چونک کر رہ گئے ہیں۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق طیارے میں 17 سالہ مسلح نوجوان کو مسافروں اور پائلٹ نے پکڑا، مسلح نوجوان سے شاٹ گن اور دیگر اسلحہ برآمد ہوا۔ واقعے کی وائرل ہونے والی ویڈیو میں مسافروں اور عملے کو طیارے کے دروازے کے قریب مسلح نوجوان کو قابو کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ واقعے کے بعد تمام 160 مسافروں کو بحفاظت طیارے سے اتار لیا گیا اور حکام کی جانب سے ایئرپورٹ بند کر دیا گیا۔

میڈیا کے مطابق مسلح نوجوان گرانڈ کریو کے حلیے میں تھا جو مینٹینس کے بہانے سکیورٹی سے بچ کر طیارے تک پہنچنے میں کامیاب ہوا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ طیارے سے حراست میں لیے گئے مسلح نوجوان کا تعلق ریاست وکٹوریا سے ہے، ممکنہ طور پر نوجوان ایئرپورٹ کے حفاظتی جنگلے سے طیارے تک پہنچا، حفاظتی جنگلے میں سوراخ بھی ملا ہے تاہم ابھی واضح نہیں کہ حفاظتی جنگلے کا سوراخ گرفتار نوجوان نے ہی کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button