انٹرنیشنل

کینیڈا کے عام انتخابات میں کون سا ملک مداخلت کر سکتا ہے ؟کینیڈین انٹیلی جنس کا بڑا دعوی

کینیڈین سکیورٹی انٹیلی جنس سروس (CSIS) نے خبردار کیا ہے کہ بھارت کینیڈا کے عام انتخابات میں مداخلت کر سکتا ہے

اوٹاوا(مانیٹرنگ ڈیسک)پریس کانفرنس کے دوران ڈپٹی ڈائریکٹر وینیسا لائیڈ نے کہا کہ بھارتی حکومت نہ صرف کینیڈین کمیونیٹیز بلکہ جمہوری عمل پر بھی اثر انداز ہونے کی صلاحیت رکھتی ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ ریاست مخالف عناصر مصنوعی ذہانت (AI) کو انتخابی مداخلت کے لیے استعمال کر رہے ہیں اور یہ امکان ہے کہ چین بھی AI ٹولز کے ذریعے انتخابات پر اثر ڈالنے کی کوشش کرے گا۔

سکیورٹی ایجنسی نے مزید خدشہ ظاہر کیا کہ روس بھی ممکنہ طور پر کینیڈا میں مداخلتی سرگرمیاں کر سکتا ہے۔ کینیڈا میں عام انتخابات 28 اپریل کو ہوں گے، جن میں لبرل پارٹی اور کنزرویٹو پارٹی کے درمیان 343 نشستوں پر سخت مقابلہ متوقع ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button