انٹرنیشنل
زلزے کے جھٹکے ،لوگوں میں خوف وہراس،عمارتیں لرز اٹھیں
تائیوان کے شمال مشرق میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں

تائیوان (مانیٹر نگ ڈیسک )امریکی جیولوجیکل سروے(یو ایس جی ایس)کے مطابق تائیوان کے دارالحکومت تائی پے میں عمارتیں لرز اٹھیں، زلزلے کی شدت 5.0 ریکارڈ کی گئی۔یو ایس جی ایس کا کہنا ہے کہ زلزلہ تقریبا 70 کلو میٹر (43 میل) کی گہرائی میں تائی پے کے قریب یلان کانٹی میں آیا ہے۔یلان فائر حکام کا کہنا ہے کہ فوری طور پر نقصان یا زخمیوں کے حوالے سے کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
اس سے قبل تائیوان میں آخری بڑا زلزلہ اپریل 2024 میں آیا تھا، جس کی شدت 7.4 ریکارڈ کی گئی تھی۔