ٹرمپ کا یوٹرن، ڈیمو کریٹک سینیٹرز کا اعلان جنگ
کہیں صدر ٹرمپ نے اپنے وال اسٹریٹ ڈونرز کو فائدہ پہنچانے کے لیے اسٹاک مارکیٹس کو استعمال تو نہیں کیا؟ یہ یقینی طورپر کرپشن لگتی ہے: سینیٹر الزبتھ وارن کا خدشہ

امریکہ (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ٹیرف کے نقاذ کے بعد یوٹرن لینے اور عالمی سٹاک مارکیٹیں گرنے پر ڈیموکریٹک سینیٹرز نے اعلان جنگ کر دیا ہے۔
انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق ڈیموکریٹک سینیٹرز نے امریکی کانگریس سے ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ امریکی سینیٹر ایڈم شیف نے کہا ہے کہ بڑے پیمانے پر اسٹاک مارکیٹیں گرنے سے امریکی صدر کے اندورنی سرکل کو خفیہ طورپر فائدہ تو نہیں پہنچا؟ سینیٹر الزبتھ وارن نے خدشہ ظاہر کیا کہ کہیں صدر ٹرمپ نے اپنے وال اسٹریٹ ڈونرز کو فائدہ پہنچانے کے لیے اسٹاک مارکیٹس کو استعمال تو نہیں کیا؟ یہ یقینی طورپر کرپشن لگتی ہے۔ سینیٹر کرس مرفی نے بھی ٹرمپ ٹیرف کو ‘انسائیڈر ٹریڈنگ اسکینڈل(خفیہ معلومات کے ذریعے اسٹاک مارکیٹ سے فائدہ اٹھانا) قرار دیا اور کہا کہ ٹرمپ کے قریبی لوگ سب جانتے تھے، دیکھنا ہوگا کہ انہوں نے کتنا کمایا؟