انٹرنیشنل

کیا اسرائیل میںسیاسی قتل ہونے والا ہے ؟ نیتن یاہو پر خفیہ ایجنسی کے سربراہ کے سنگین الزامات

اسرائیل میں سیاسی کشیدگی ایک نیا رخ اختیار کر گئی ہے ، اپوزیشن رہنما یائر لیپڈ نے یتن یاہو کے خلاف سنگین الزامات پر باقاعدہ تحقیقات کا مطالبہ کر دیا

یروشلم(مانیٹرنگ ڈیسک)اسرائیل میں سیاسی کشیدگی ایک نیا رخ اختیار کر گئی ہے ، اپوزیشن رہنما یائر لیپڈ نے وزیر اعظم یتن یاہو کے خلاف سنگین الزامات پر باقاعدہ تحقیقات کا مطالبہ کر دیا۔ یہ مطالبہ اس وقت سامنے آیا جب اسرائیلی خفیہ ایجنسی شین بیت کے سربراہ رونن بار نے سپریم کورٹ کو بتایا کہ نیتن یاہو نے انہیں اس لیے برطرف کرنے کی کوشش کی کیونکہ انہوں نے نیتن یاہو کے ایسے مطالبات ماننے سے انکار کیا جن میں حکومت مخالف مظاہرین پر جاسوسی اور نیتن یاہو کے کرپشن کیس میں مداخلت شامل تھی۔

اسرائیلی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے لیپڈ نے خبردار کیا کہ اگر نیتن یاہو نے شین بیت کے سربراہ کے خلاف نفرت انگیزی جاری رکھی، تو ملک میں سیاسی تشدد یا حتی کہ قتل کا خطرہ بڑھ سکتا ہے۔ انہوں نے دعوی کیا کہ ہمارے پاس انٹیلیجنس معلومات موجود ہیں کہ ایک سیاسی قتل ہو سکتا ہے۔ نیتن یاہو کو اس کا علم ہے اور وہ اس خطرے کو روک سکتے ہیں۔

لیپڈ نے غزہ پر اسرائیلی جنگ کے حوالے سے بھی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا۔ انہوں نے کہا کہ نیتن یاہو اور وزیر خزانہ سموٹریچ عوام کو جھوٹا بیانیہ بیچ رہے ہیں کہ یا تو جنگ جیتی جائے یا یرغمالیوں کو واپس لایا جائے۔ ان کا کہنا تھا: یہ بات درست نہیں۔ حکومت یہ جنگ نہیں جیت سکتی۔ وہ نہ تو کافی فوجی جمع کر پا رہی ہے اور نہ ہی بتا رہی ہے کہ جنگ کے بعد کیا ہوگا۔

اسرائیل کے اندر سے اب ایسی آوازیں بلند ہو رہی ہیں جو نہ صرف جنگی حکمت عملی بلکہ جمہوری اداروں میں مداخلت اور ممکنہ سیاسی انتشار پر گہری تشویش ظاہر کر رہی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button