انٹرنیشنل

امریکا میں ایک بار پھر آگ بے قابو ، ہزاروں افراد گھروں سے بے دخل

نیوجرسی کے جنگلات میں لگنے والی تیز رفتار آگ نے 8,500 ایکڑ سے زیادہ رقبہ جلا دیا ہے، جبکہ 3,000 سے زائد افراد کو اپنے گھروں سے نکالا جا چکا ہے

نیوجرسی(مانیٹرنگ ڈیسک )اوشن کاؤنٹی، نیوجرسی کے جنگلات میں لگنے والی تیز رفتار آگ نے 8,500 ایکڑ سے زیادہ رقبہ جلا دیا ہے، جبکہ 3,000 سے زائد افراد کو اپنے گھروں سے نکالا جا چکا ہے۔ یہ آگ منگل کی دوپہربارنیگٹ ٹاؤن شپ کے گرین ووڈ فاریسٹ وائلڈ لائف ایریا سے شروع ہوئی اور تیزی سے لیسی اور اوشن ٹاؤن شپ تک پھیل گئی۔

فائر بریگیڈ کے مطابق، رات گئے تک آگ پر صرف 10 فیصد قابو پایا جا سکا ہے، اور صورتحال اب بھی خطرناک ہے۔متعدد علاقوں میں انخلا کے احکامات جاری ہیں، جن میں اوشن ٹاؤن شپ کی ویلز ملز روڈ(برائنٹ روڈ سے گارڈن اسٹیٹ پارک وے تک)اور لیسی ٹاؤن شپ کا جنوبی بارنی گیٹ پائنز شامل ہیں۔

بارنی گیٹ کے علاقے فیزنٹ رن کے لیے رضاکارانہ انخلا کی ہدایت دی گئی ہے، جبکہ مقامی اسکولوں میں پناہ گاہیں قائم کی گئی ہیں۔اس وقت 1,300 سے زائد عمارتیں آگ کی زد میں ہیں۔ خطرے کے پیش نظر تقریبا 25,000 گھروں کی بجلی بند کر دی گئی ہے۔ دھوئیں کے باعث گارڈن اسٹیٹ پارک وے، روٹ 9 اور روٹ 532 سمیت کئی بڑی سڑکیں بند کر دی گئی ہیں۔

ابھی تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، لیکن آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button