انٹرنیشنل

لائیو شو میں زلزلہ،اینکر کانپتی آواز سے خبریں پڑھتی رہی،ویڈیو وائرل

ترکی کے مشہور نیوز چینل سی این این ترک کی اینکر میلتم بوزبے اوغلو براہِ راست خبریں دے رہی تھیں کہ اچانک اسٹوڈیو لرزنے لگا

استنبول(مانیٹرنگ ڈیسک) ترکی کے مشہور نیوز چینل سی این این ترک کی اینکر میلتم بوزبے اوغلو براہِ راست خبریں دے رہی تھیں کہ اچانک اسٹوڈیو لرزنے لگا۔ 6.2 شدت کے زلزلے نے پورے شہر کو ہلا کر رکھ دیا۔ اس لمحے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئی، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اینکر نے خوفزدہ ہو کر ہاتھ اٹھایا اور ان کی آواز لرزنے لگی۔

زلزلہ بدھ 23 اپریل کو دوپہر ایک بجے سے کچھ دیر پہلے آیا اور 13 سیکنڈ تک زمین ہلتی رہی۔ ترکی کے وزیر داخلہ علی یرلکایا کے مطابق اس زلزلے کے بعد 50 سے زائد آفٹر شاکس آئے، جن میں سب سے طاقتور 5.9 شدت کا تھا۔ یہ دن قومی تعطیل کا تھا، جس کی وجہ سے بچے اسکول اور لوگ دفاتر سے غیر حاضر تھے۔ صدر رجب طیب اردوان نے ایک تقریب سے خطاب میں کہنا تھا کہ اللہ کا شکر ہے کہ کوئی بڑا نقصان نہیں ہوا، اللہ ہمارے ملک کو ہر آفت سے محفوظ رکھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button