انٹرنیشنل

ترکی اور شام میں پھر زلزلہ، متعدد افراد ہلاک، درجنوں زخمی

ترکی اور شام میں تازہ ترین زلزلہ سے 6 افراد ہلاک جبکہ سینکڑوں زخمی ہو گئے ہیں ، زلزلہ کی شدت 6.3 ریکارڈ کی گئی ، امدادی سرگرمیاں جاری

انقرہ (این این آئی)ترکی کے صوبہ ہاتے میں تازہ ترین زلزلے کے نتیجے میں امدادی کارکنوں کی سرگرمیاں جاری، متعدد لاشیں نکال لیں۔ترکی کے جنوبی صوبے ہاتائے اور شمالی شام میں تازہ ترین زلزلے میں چھ افراد ہلاک ہو گئے۔

علاقے میں 6.3 شدت کا زلزلہ ریکارڈترکی کی ڈیزاسٹر اینڈ ایمرجنسی مینجمنٹ اتھارٹی کے سربراہ نے کہاکہ زلزلے میں 294 افراد زخمی ہوئے۔ترک مانیٹر کندیلی کے مطابق زلزلے کا مرکز ترکی کے ضلع سمندگ میں تھا تاہم میڈیا رپورٹس کے مطابق اس کے جھٹکے شام، اسرائیل، عراق، لبنان اور فلسطین میں محسوس کیے گئے۔شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے حلب میں ملبہ گرنے سے چھ افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع دی ہے جب کہ حطائے کے میئر نے بتایا کہ متعدد عمارتیں منہدم ہوگئیں، لوگ اندر پھنس گئے۔

عمران خان سے وفاداری، ثاقب نثار اور جاوید اقبال گرفتار؟

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button