اقبال آفریدی اور جنید اکبر میں ہاتھا پائی، قومی اسمبلی ایوان مچھلی منڈی میں تبدیلی

اسلام آباد(کھوج نیوز) قومی اسمبلی کے ہونے والے اجلاس میں پی ٹی آئی اے اقبال آفریدی اور جنید اکبرمیں ہاتھا پائی ہونے کے بعد قومی اسمبلی ایوان مچھلی منڈی میں تبدیلی ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے اجلاس میں پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی اقبال آفریدی اپنی پارٹی کے ساتھیوں سے ہی لڑ پڑے ۔ وزیر دفاع خواجہ آصف کی تقریر کے دوران اقبال آفریدی بار بار بولتے رہے تو پی ٹی آئی کے ہی جنید اکبر نے بظاہر انہیں خاموش رہنے کا اشارہ کیا ۔ اس دوران ڈپٹی ا سپیکر نے اجلاس ملتوی کردیا مگر اقبال آفریدی اور جنید اکبر آپس میں الجھ پڑے اور ایک دوسرے کی جانب لپکے۔ اقبال آفریدی اپنی پارٹی کے دیگر کئی ارکان سے بھی تلخ کلامی کرتے رہے ۔ پی ٹی آئی کے رکن سلیم الرحمان کو غصے میں جوتا اتارتے دیکھا گیا ، ایک تھپڑ ہوا میں لہرایا مگر کسی کو پڑا یا نہیں ، یہ تصدیق نہیں ہو سکی ۔



