پاکستان

سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5اہلکار شہید، 7دہشتگرد جہنم واصل

بلوچستان (کھوج نیوز) سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع بارکھان میں فتنہ الہندوستان دہشتگردوں کیخلاف آپریشن کیا جس میں 5اہلکار شہید جبکہ 7دہشتگردوں کو جہنم واصل کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق آئی ایس پی آر کا بتانا ہے کہ پاک فوج اور فرنٹیئرکوربلوچستان کے دستوں نے ضلع بارکھان کے علاقے نوشم میں کلیئرنس آپریشن کیا۔ آئی ایس پی آر نے مزید بتایا ہے کہ شدیدفائرنگ کے تبادلے میں بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الہندوستان کے7 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق کلیئرنس آپریشن کے دوران شدید جھڑپ میں پاک فوج کے فیلڈ آفیسر سمیت وطن کے 5 بہادر سپوت شہید ہوئے، شہدا میں میجر توصیف احمد بھٹی بھی شامل ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن بھارتی سرپرستی یافتہ فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے کیا گیا، آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے گروہ کا سراغ لگا کر مؤثر کارروائی کی۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ،گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد برآمد ہوا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button