ون ڈے سیریز، پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا، میچ آفیشلز کا اعلان کر دیا گیا

لاہور(سپورٹس ڈیسک) پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلے جانے والے 3 ون ڈے انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان کر دیا گیا ہے ، یہ سیریز 30مئی سے شروع ہو گی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلی جانے والی ون ڈسے سیریز کے لئے میچ آفیشلز میں سری لنکا کے گریم لا بروئے تینوں ون ڈے انٹرنیشنل میچز میں میچ ریفری کے فرائض انجام دیں گے۔ آئی سی سی ایلیٹ پینل کے احسن رضا، رچرڈ کیٹلبرو اور کمار دھرماسینا سیریز میں آن فیلڈ امپائرنگ کے فرائض سر انجام دیں گے۔
راولپنڈی میں 30 مئی کو پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں کمار دھرماسینا کے ہمراہ آصف یعقوب آن فیلڈ امپائر ہوں گے جو آئی سی سی ایمرجنگ امپائرز پینل کا حصہ ہیں۔ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں 2 جون کو دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں فیصل خان آفریدی اور رچرڈ کیٹلبرو آن فیلڈ امپائرنگ کریں گے۔ فیصل خان آفریدی آئی سی سی انٹرنیشنل پینل آف امپائرز کے رکن ہیں۔ لاہور میں 4 جون کو تیسرے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں احسن رضا اور کمار دھرماسینا آن فیلڈ امپائرز ہوں گے۔ آئی سی سی انٹرنیشنل پینل کے رکن ناصر حسین تیسرے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں فورتھ امپائر کے فرائض انجام دیں گے۔



