پاکستان

انمول عرف پنکی کی گرفتاری، مریم نواز ان ایکشن، اعلیٰ حکام سے رپورٹ طلب

لاہور(کھوج نیوز) منشیات فروشی کے الزام میں گرفتار ہونے والی انمول عرف پنکی کے نیٹ ورک سے متعلق معلومات حاصل کرنے کیلئے مریم نواز ایکشن میں آگئیں اور اعلیٰ حکام سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ سی سی ڈی نے بھی انمول عرف پنکی کے نیٹ ورک سے متعلق باقاعدہ تفتیش شروع کردی ہے، ملزمہ پنکی کے مبینہ شوہر سابق پولیس انسپکٹر رانا اکرام کوبھی طلب کر لیا گیا۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ کوٹ لکھپت میں درج مقدمہ میں ملزمہ پنکی کو اشتہاری نہیں کیا گیا تھا۔ ذرائع کے مطابق سی سی ڈی سابق پولیس انسپکٹر سے کیس کے بارے میں پوچھ گچھ کریگی، لاہور میں درج مقد مے میں پنکی کو لاہور لائے جانے کا بھی امکان ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button