کھیل

پی سی بی نے کونسے قومی کرکٹرز کو این او سی جاری کیے؟

لاہور(سپورٹس ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) کی جانب سے کونسے قومی کرکٹرز کو کائونٹی کھیلنے کے لئے این او سی جاری کیے گئے؟ اس حوالے سے تمام تر تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) کا کہنا تھا کہ کرکٹر حسن علی، محمد علی ، عثمان طارق اور فہیم اشرف کو این او سی جاری کیے گئے ہیں۔اس کے علاوہ فاسٹ بولر محمد عباس کے این او سی میں توسیع کی گئی ہے۔ پی سی بی نے بتایا کہ حسن علی کو یارکشائر کانٹی کے لیے این او سی جاری کیا گیا ہے جب کہ محمد علی، عثمان طارق اور فہیم اشرف کو انگلینڈ کی لیگ کے لیے این او سی دیا گیا۔ پی سی بی کے مطابق محمد عباس کو ڈربی شائر کے لیے کھیلنے کے لیے این او سی میں توسیع کی گئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button