انٹرنیشنل

بی جے پی کے سینئر رہنماء کا مودی اور امت شاہ سے استعفیٰ کا مطالبہ

چین اور ترکیہ پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں، بھارت تنہا ہوگیا ' نریندرا مودی استعفیٰ دیں، ہمیں ایک نئے رہنما ء کی ضرورت ہے: سبرامنیئن سوامی

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتیہ جنتا پارٹی ( بی جے پی ) کے سینئر رہنماء نے اپنی ہی پارٹی کے وزیراعظم نریندرا مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ سے استعفیٰ کا مطالبہ کر دیا ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق سبرامنیئن سوامی نے کہا کہ چین اور ترکیہ پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں، بھارت تنہا ہوگیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ نریندرا مودی استعفیٰ دیں، ہمیں ایک نئے رہنما ء کی ضرورت ہے۔ بی جے پی رہنما نے مزید کہا کہ مودی کی طرف سے چین کو دیا گیا لداخ کا تحفہ منسوخ کردیناچاہیے، مودی نے گزشتہ سال لوک سبھا کی منظوری کے بغیر لداخ نظرثانی شدہ معاہدے کے تحت چین کو دیا تھا۔ سبرامنیئن سوامی کا کہنا تھا کہ چین، پاکستان، مالدیپ اوربنگلادیش کے معاملات پر مودی اورامیت شاہ کئی بارسرینڈر کرچکے ہیں، اب چین کھلے عام کہہ رہا ہے کہ وہ پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button