انٹرنیشنل

پاک بھارت کشیدگی کے تناظر میں ایف 16 بنانے والی کمپنی کا معنی خیز بیان

لاک ہیڈ مارٹن نے اپنے فیس بک پیج پر ایک پوسٹ کی، جس میںایف 16 طیاروں کے حوالے سے ایک تعریفی بیان شامل تھا

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی جنگی جہاز ایف 16 بنانے والی کمپنی لاک ہیڈ مارٹن نے اپنے فیس بک پیج پر ایک پوسٹ کی، جس میںایف 16 طیاروں کے حوالے سے ایک تعریفی بیان شامل تھا۔

لاک ہیڈ مارٹن کی اس پوسٹ کو صارفین کی جانب سے پاکستان انڈیا کشیدگی کے تناظر میں بہت معنی خیز قرار دیا جا رہا ہے۔لاک ہیڈ مارٹن نے اپنی پوسٹ میں کہا کہ جب آزادی کو خطرہ لاحق ہو تو ایف سولہ اس مشکل میں کام آتا ہے۔ یہ فائٹنگ فالکن طاقت سے امن قائم کرتا ہے اور امریکہ اور اس کے اتحادیوں کو ہر خطرے سے محفوظ رکھتا ہے۔

پاکستان ان چند ممالک میں شامل ہے جن کے فضائی بیڑے میں لاک ہیڈ مارٹن کے طیار کردہ ایف سولہ طیارے شامل ہیں اور پاکستانی فضائیہ کی جنگی صلاحتیوں کا ایک بڑا حصہ ایف سولہ طیاروں پر منحصر ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکہ کے علاوہ کئی اور ممالک کی فضائیہ کے پاس بھی ایف سولہ طیارے موجود ہیں۔

امریکہ کے پاس 936 ایف 16 طیارے، اسرائیل کے پاس 224، مصر کے پاس 224، ترکی کے پاس 243، جنوبی کوریا کے پاس 167، تائیوان کے پاس 202، ڈینمارک کے 43 اور نیدرلینڈز کے پاس 29 ایف سولہ طیارے ہیں۔

بیلجیئم کے پاس 52 اور پولینڈ کے پاس 48 ایف سولہ طیارے ہیں۔

پاکستان کے پاس موجود ایف 16 طیاروں کی تعداد ایک اندازے کے مطابق 50 سے 100 کے درمیان ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button