انٹرنیشنل

ایک رافیل لڑاکا طیارے کی قیمت کیا ہے اور بھارت کے پاس کل کتنے رافیل ہیں؟

دنیا کے جدید ترین جنگی طیاروں میں شمار ہونے والا فرانسیسی رافیل لڑاکا طیارہ ،پاکستان کے ہاتھوں پٹنے کے بعد دنیا بھر میں تو جہ کا مرکز بن چکا ہے

پیرس (مانیٹرنگ ڈیسک)پاک بھارت جنگی صورتحال کے بعد پاکستان نے بھارت کے تین رافیل لڑاکا طیارے تباہ کیے ہیںجس کے بعد پوری دنیا کا توجہ مرکز یہ لڑاکا طیارہ بنے ہوئے ہیں۔کیا آپ جانتے ہیں کہ ایک رافیل کی کتنی قیمت ہے؟

دنیا کے جدید ترین جنگی طیاروں میں شمار ہونے والا فرانسیسی رافیل لڑاکا طیارہ اپنی طاقت، رفتار اور ٹیکنالوجی کی وجہ سے دنیا بھر کی افواج کی توجہ کا مرکز بن چکا ہے۔ مختلف رپورٹس کے مطابق رافیل کی قیمت 10 کروڑ سے 12 کروڑ امریکی ڈالر کے درمیان ہے، جبکہ ایک رپورٹ کے مطابق اس کی اوسط قیمت 12 کروڑ 49 لاکھ ڈالر تک جا پہنچی ہے۔

رافیل کو خاص طور پر کثیرالمقاصد لڑاکا طیارے کے طور پر تیار کیا گیا ہے جو فضائی لڑائی، زمین پر حملہ، جاسوسی، ایٹمی حملے اور بحری بیس سے پرواز جیسے مشن انجام دے سکتا ہے۔ اس کا ڈیلٹا وِنگ ڈیزائن اور اگلے حصے میں لگے کینارڈز اسے غیر معمولی پھرتی فراہم کرتے ہیں۔ یہ طیارہ بغیر آفٹر برنر کے آواز سے تیز رفتار پر طویل وقت تک پرواز کر سکتا ہے۔

اگرچہ یہ ایف 22 جتنا خفیہ نہیں، لیکن رافیل میں نصب جدید سپیکٹرا سسٹم دشمن کے ریڈار کو جام کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، جو اسے میدان جنگ میں برتری دیتا ہے۔

اب تک اس طیارے کے 250 سے زائد یونٹ بن چکے ہیں۔ فرانس اس کا سب سے بڑا استعمال کنندہ ہے، تاہم بھارت، مصر، قطر اور متحدہ عرب امارات بھی اس طیارے کو حاصل کر چکے ہیں۔ بھارت نے 36 رافیل طیارے خریدے، مصر نے 54 اور قطر نے بھی 36 کا آرڈر دیا۔ اب تک کا سب سے بڑا سودا متحدہ عرب امارات کے ساتھ ہوا جس میں 80 رافیل طیاروں کے لیے 19 ارب ڈالر کی ڈیل طے پائی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button