رافیل ڈیل میں اربوں کی چوری، راہول گاندھی نے مودی کے لیے ایک اور پنڈوراباکس کھول دیا
راہول گاندھی نے نریندر مودی پر سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے دعوی کیا ہے کہ رافیل جنگی طیاروں کی ڈیل کے پردے میں 30 ہزار کروڑ روپے کی خطیر رقم چوری کی گئی

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک ) بھارت کی سب سے بڑی سیاسی جماعت کانگریس کے سینئر رہنما راہول گاندھی نے وزیر اعظم نریندر مودی پر سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے دعوی کیا ہے کہ رافیل جنگی طیاروں کی ڈیل کے پردے میں 30 ہزار کروڑ روپے کی خطیر رقم چوری کی گئی اور یہ رقم مودی نے اپنے قریبی ساتھی اور صنعتکار انیل امبانی کو فائدہ پہنچانے کے لیے استعمال کی۔
راہول گاندھی نے کہا کہ رافیل سودے میں اصل معاہدہ تو بھارتی ایئر فورس کے مفاد میں تھا، لیکن مودی حکومت نے اسے تبدیل کر کے ایک ایسے نجی کاروباری کو فائدہ پہنچایا جس کا دفاعی شعبے میں کوئی تجربہ نہیں تھا۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ صرف کرپشن نہیں بلکہ قوم کے ساتھ دھوکہ ہے۔ راہول کا کہنا تھا کہ اگر کانگریس کی حکومت آتی ہے تو اس سودے کی اعلی سطح پر تحقیقات کرائی جائے گی اور ذمہ داران کو سزا دی جائے گی۔
یاد رہے کہ پاکستان سے شکست کے بعد اس وقت مودی بھارت میں شدید تنقید کی زد میں ہیں۔عوام ،میڈیا اور اپوزیشن نے معرکہ حق میں شکست کے بعد مودی پر کافی تنقید کی ہے ۔