انٹرنیشنل
بھارت کو ایک اور دھچکا ،جدید جاسوسی سیٹلائٹ تباہ
بھارت کا جدید ترین جاسوس سیٹلائٹ EOS-09 لانچ کے چند لمحوں بعد ہی فضا میں زوردار دھماکے سے تباہ ہو گیا

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت کو خلائی ٹیکنالوجی کے میدان میں ایک بڑا دھچکہ اس وقت لگا جب اس کا جدید ترین جاسوس سیٹلائٹ EOS-09 لانچ کے چند لمحوں بعد ہی فضا میں زوردار دھماکے سے تباہ ہو گیا۔ اس واقعے نے نہ صرف بھارتی خلائی ایجنسی ISRO کی کارکردگی پر سوالات اٹھا دیے ہیں بلکہ ملک کی سکیورٹی حکمت عملی کو بھی شدید جھٹکا پہنچایا ہے۔
EOS-09 کو جاسوسی، سرحدی نگرانی اور عسکری معلومات جمع کرنے کے لیے تیار کیا گیا تھا اور اسے بھارت کے دفاعی نظام میں ایک "گیم چینجر” قرار دیا جا رہا تھا۔ تاہم، لانچ کے چند ہی لمحوں بعد سیٹلائٹ زمین سے رابطہ کھو بیٹھا اور دیکھتے ہی دیکھتے ایک زوردار دھماکے کے ساتھ فضا میں بکھر گیا۔