انٹرنیشنل

پاکستان ائیرفورس کے 20فی صد انفرااسٹرکچر تباہ کرنے کا دعویٰ جھوٹ،بھارتی ادارے کے ڈائریکٹر اجے ساہنی نے مودی سرکار کے پول کھول کر رکھ دئیے

اجے ساہنی نے بھارتی دعوں کی تردید کردی۔ایک بیان میں اجے ساہنی نے کہا کہ پاکستان ائیر فورس کے 20 فیصد انفرا اسٹرکچر کو تباہ کرنے کا بھارتی میڈیا کا دعوی غلط ہے

نیودہلی(ویب ڈیسک)پاکستان ائیرفورس کے 20فی صد انفرااسٹرکچر تباہ کرنے کا دعویٰ جھوٹ،بھارتی ادارے کے ڈائریکٹر اجے ساہنی نے مودی سرکار کے پول کھول کر رکھ دئیے،رپورٹ کے مطابق
بھارت کے انسٹی ٹیوٹ فار کونفلکٹ مینجمنٹ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر اجے ساہنی نے بھارتی دعوں کی تردید کردی۔ایک بیان میں اجے ساہنی نے کہا کہ پاکستان ائیر فورس کے 20 فیصد انفرا اسٹرکچر کو تباہ کرنے کا بھارتی میڈیا کا دعوی غلط ہے کیونکہ نقصان 20 فیصد سے بہت کم ہے۔

انہوں نے بھارتی صحافی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی حکومت میں عسکری معاملات میں سمجھنے والا کوئی بھی نہیں۔ اجے ساہنی کا کہنا تھا کہ بھارتی حکومت ہر کام کا سہرا اپنے سر لینے کی کوشش کرتی ہے اور موجودہ صورت حال میں بھارت واضح طور پر ہار رہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button