انٹرنیشنل

اسرائیل کی جانب سے ایک بار پھر ایران پر حملوں کا سلسلہ شروع کردیا گیا

اسرائیل نے حملوں کا نیا سلسلہ شروع کردیا ہے۔ایرانی میڈیا کے مطابق ایرانی شہر تبریز اور شیراز کو نشانہ بنایا گیا

تہران(ویب ڈیسک)اسرائیل کی جانب سے ایک بار پھر ایران پر حملوں کا سلسلہ شروع کردیا گیا،ایرانی میڈیا کے مطابق ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے حملوں کا نیا سلسلہ شروع کردیا ہے۔ایرانی میڈیا کے مطابق ایرانی شہر تبریز اور شیراز کو نشانہ بنایا گیا جبکہ ایران کی نطنز جوہری تنصیب پر بھی تازہ حملہ کیا گیا ہے۔خبر ایجنسی کے مطابق ایران کے شہر تبریز میں ایئر پورٹ پر اسرائیلی حملے کے بعد آگ لگ گئی۔ ایرانی میڈیا نے اسرائیلی حملوں کی ویڈیوز بھی جاری کی ہیں جن میں حملوں کے مقام سے دھواں اٹھتا دکھائی دے رہا ہے۔اس سے قبل آج اسرائیلی حملوں میں ایرانی مسلح افواج کے سربراہ اور 6 ایٹمی سائنسدان شہید ہوگئے تھے۔ اسرائیلی حملوں میں 7 افراد شہید جبکہ خواتین اور بچوں سمیت 50 افراد زخمی بھی ہوئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button