انٹرنیشنل

مسلمانوں سے نفرت،بھارت ،اسرائیل گٹھ جوڑ دنیا کے لئے خطرہ بن گیا

پاکستان کی جانب سے ایران پر اسرائیلی جارحیت کیخلاف دو ٹوک مقف اختیار کیا گیا ہے

نیودہلی(ویب ڈیسک)مسلمانوں سے نفرت،بھارت ،اسرائیل گٹھ جوڑ دنیا کے لئے خطرہ بن گیا،رپورٹس کے مطابق مسلمانوں سے نفرت کی بنیاد پر جنگی جنون سر پر سوار کیے بھارت اور اسرائیل کا گٹھ جوڑ خطے کے لیے بڑا خطرہ بن گیا۔پاکستان کی جانب سے ایران پر اسرائیلی جارحیت کیخلاف دو ٹوک مقف اختیار کیا گیا ہے، اس حوالے سے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان ایران کے خلاف اسرائیلی جارحیت کی مذمت کرتا ہے۔ایران اور پاکستان فلسطین کے مسئلے پر بھی یکساں مقف رکھتے ہیں۔دوسری جانب وزیراعظم پاکستان شہباز شریف بھی دو ٹوک الفاظ میں کہہ چکے ہیں کہ فلسطین کی ایک آزاد ریاست کا قیام ہی اس مسئلے کا پائیدار حل ہے۔ دوسری جانب ایرانی سپریم لیڈر علی خامنہ ای نے بھی دوٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ مسئلہ فلسطین پر پاکستان کا مقف نہایت قابل ستائش ہے۔ دراصل خطے میں انتشار کی بنیادی وجہ ہندوتوا اور صہیونی گٹھ جوڑ ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button