بڑے پیمانے پر فوجی کمانڈرز کی شہادتیں ،ایران کے سامنے بھی بھارت کا سیاہ چہرہ بے نقاب ہو گیا
اسرائیل کے ایران پر حملے کے بعد بھارت کے مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے اسرائیل بھارت دوستی کے حق میں آوازیں اٹھ رہی ہیں

تہران(ویب ڈیسک)بڑے پیمانے پر فوجی کمانڈرز کی شہادتیں ،ایران کے سامنے بھی بھارت کا سیاہ چہرہ بے نقاب ہو گیا ، اسرائیل کے ڈروں حملوں کے نتیجے میں ہونے والی شہادتوں میںموساد کے ساتھ بھارتی خفیہ ایجنسی کے کردار کی مصدقہ اطلاعات ایرانی قیادت کو مل چکی ہیں اور اس نے اب اسرائیل کے ساتھ ساتھ امریکا اور بھارت کے خلاف بھی اقدامات کرنے کا فیصلہ کر لیا ،ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی خفیہ ایجنسی را نے ایرانی حدود میں بڑے پیمانے پر ڈرونز لانے کے لئے اسرائیل کی معاونت کی ،بتایا جاتا ہے کہ اسرائیلی ڈرونز چہاہ بہار بندر گاہ کے راستے سے ایران میں لائے گئے جس کی وجہ سے اب ایران نے بھارت کے خلاف اقدامات کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
ادھر بھارتی میڈیا کے ارنب گوسوامی نے ایران پر اسرائیلی حملے کو حماس کے اسرائیل پر حملے سے جوڑتے ہوئے کہا کہ پہلے کس نے شروع کیا۔ مختلف بھارتی سوشل میڈیا اکانٹس پر بھی ایران دشمنی واضح نظر آتی ہے۔سابق بھارتی میجر گوراو آرِیا نے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کو براہِ راست ٹی وی پر پر غلیظ القابات دیے۔ اسرائیل کے ایران پر حملے کے بعد بھارت کے مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے اسرائیل بھارت دوستی کے حق میں آوازیں اٹھ رہی ہیں۔بھارتی ایکس اکانٹ سے لکھا گیا کہ ہم ایٹمی ایران نہیں چاہتے ۔ اسرائیل ایران سے لڑ رہا ہے اور ہندوستان -پاکستان تنازع میں اسرائیل ہندوستان کی بھرپور حمایت کرتا ہے۔
جو حکمت عملی پاکستان کیخلاف بھارتی جارحیت میں نظر آئی، وہی حکمت عملی ایران پر اسرائیلی حملوں میں بھی دکھائی دی ہے۔ بھارتی ایکس اکانٹ سے کیے گئے ٹوئٹ کے مطابق مودی کے بھارت نے اسرائیل کو ایرانی جوہری تنصیبات پر حملے کا اعتماد دیا، خاص طور پر پاکستان کے خفیہ اڈوں پر حملوں کی بنیاد پر ۔بھارت کی اسرائیلی حمایت ایران کے خلاف بڑا خطرہ ہے۔ ایران اگر بھارتی رویے پر خاموش رہے گا تو اس کے خطے پر منفی اثرات مرتب ہوں گے۔ ایران کو اپنے قومی سلامتی مفادات کے تحت بھارت اسرائیل گٹھ جوڑ پر گہری نظر رکھنی ہوگی۔