برطانیہ نے پاکستانی طلبا اور محنت کشوں کو اہم ترین خوشخبری سنادی
فزیکل ویزا کن لوگوں کے لیے باقی رہے گا؟ایسے درخواست گزار جو بطور ڈیپینڈنٹ (یعنی انحصار کرنے والے) یا کام و تعلیم کے لاوہ کسی اور ویزے(جیسے وزیٹر ویزا)کے لیے درخواست دیں گے

لندن(ویب ڈیسک)برطانیہ نے پاکستانی طلبا اور محنت کشوں کو اہم ترین خوشخبری سنادی،رپورٹس کے مطابق برطانیہ نے پاکستانی طلبا اور محنت کشوں کے لیے ویزا کے عمل کو جدید بنانے کے لیے اہم قدم اٹھاتے ہوئے آج سے ڈیجیٹل ویزا سسٹم (eVisa) کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے۔ اب تعلیم یا کام کے سلسلے میں برطانیہ جانے والوں کو اپنے پاسپورٹ پر روایتی فزیکل ویزا اسٹیکر لگوانے کی ضرورت نہیں ہو گی۔ برطانوی حکومت کے مطابق، eVisa ایک ڈیجیٹل امیگریشن اسٹیٹس ہے جو کسی فرد کی امیگریشن حیثیت اور برطانیہ میں قیام کی شرائط کو ظاہر کرتا ہے۔ یہ آن لائن سسٹم UK Visas and Immigration (UKVI) کے اکانٹ کے ذریعے قابل رسائی ہو گا۔
پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے اس تبدیلی کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ: یہ اقدام طلبہ اور محنت کشوں کے لیے اپنی شناخت اور ویزا اسٹیٹس کو ثابت کرنے کے عمل کو نہایت آسان، محفوظ اور تیز تر بنائے گا۔برطانوی حکومت کی جانب سے جاری بیان کے مطابق، ابتدائی طور پر درج ذیل کیٹیگریز کے لیے eVisa سسٹم متعارف کروایا گیا ہے:طلبا(بشمول 11 ماہ کے قلیل مدتی مطالعے کے کورسز)،گلوبل بزنس موبیلیٹی کیٹیگریز،گلوبل ٹیلنٹ،انٹرنیشنل اسپورٹس پرسن،اسکلڈ ورکرز(بشمول ہیلتھ اینڈ کیئر ورکرز)،عارضی ورک ویزے(مثلا: چیریٹی ورکر، کریئیٹو ورکر، مذہبی کام وغیرہ)اور یوتھ موبیلیٹی اسکیمبھی متعارف کرادی گئی ہے
eVisa کے فوائد
eVisa ہولڈرز اپنا سفری دستاویز(پاسپورٹ)UKVI اکانٹ سے منسلک کر کے باآسانی سفر کر سکیں گے۔ مزید برآں، وہ اپنی امیگریشن حیثیت کو View and Prove سروس کے ذریعے محفوظ طریقے سے آجر یا دیگر متعلقہ اداروں کے ساتھ شیئر بھی کر سکیں گے۔اور اب فزیکل ویزا کن لوگوں کے لیے باقی رہے گا؟ایسے درخواست گزار جو بطور ڈیپینڈنٹ (یعنی انحصار کرنے والے) یا کام و تعلیم کے لاوہ کسی اور ویزے(جیسے وزیٹر ویزا)کے لیے درخواست دیں گے، ان کے لیے ابھی بھی فزیکل ویزا اسٹیکر جاری کیا جائے گا۔اسی طرح، جن افراد کے پاس پہلے سے جاری شدہ فزیکل ویزا موجود ہے، وہ تاحال قابل قبول رہے گا اور انہیں کسی نئی کارروائی کی ضرورت نہیں ہو گی۔برطانوی حکومت کا ارادہ ہے کہ مستقبل میں اس ڈیجیٹل ویزا سسٹم کو تمام ویزا کیٹیگریز تک وسعت دی جائے، تاکہ ویزا کے عمل کو مزید شفاف، تیز اور مثر بنایا جا سکے۔