انٹرنیشنل

15ہزار تنخواہ میں کام کرنیوالا سرکاری ملازم کروڑوں کا مالک نکلا

کالا کپہ نیگاگندی نامی سابق ملازم 30 کروڑ بھارتی روپے مالیت اثاثوں کے مالک ہیں جن میں 24 مکانات، 6 پلاٹس اور 40 ایکڑ زرعی اراضی شامل ہیں

کرناٹک (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی ریاست کرناٹک میں صرف 15ہزار تنخواہ میں کام کرنے والا سرکاری ملازم کروڑوں کا مالک نکلا؟ مگر کیسے؟ چونکا دینے والا انکشافات سامنے آگئے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق کرناٹک رورل انفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ لمیٹڈادارے میں72 کروڑ بھارتی روپے کی بدعنوانی کی تحقیقات کے سلسلے میں ایک سابق ملازم کے گھر پر چھاپہ مارا گیا جو اس ادارے میں ماضی میں بطور کلرک کام کرتا تھا۔ اس چھاپے کے دوران پتہ چلا کہ ‘کالا کپہ نیگاگندی’ نامی سابق ملازم 30 کروڑ بھارتی روپے مالیت اثاثوں کے مالک ہیں جن میں 24 مکانات، 6 پلاٹس اور 40 ایکڑ زرعی اراضی شامل ہیں۔

سابق ملازم کے گھر سے ایک کلو سے زائد کا سونا اور متعدد گاڑیاں بھی برآمد کرلی گئیں۔ حکام کے مطابق ملزم کے گھر سے کچھ جائیدادوں کے کاغذات بھی برآمد کیے گئے جو ان کی اہلیہ اور بھائی کے نام پر رجسٹرڈ تھے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کرناٹک رورل انفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ لمیٹڈ میں بطور کلرک کام کرنے والے ‘کالا کپہ نیگاگندی’ نامی شہری کی ماہانہ تنخواہ صرف 15 ہزار بھارتی روپے تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button