انٹرنیشنل
ٹرمپ کا مشرقی وسطیٰ کے تمام ممالک کیلئے حیران کن پیغام
ایران کی جوہری صلاحیت مکمل طور پر تباہ ' یہ ان کے لیے بہت اہم ہے کہ تمام مشرق وسطی کے ممالک معاہدات ابراہیمی میں شامل ہوجائیں: ٹرمپ

امریکا (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مشرقی وسطیٰ کے تمام ممالک کے لئے حیران کن پیغام جاری کر دیا ہے جس کے بعد مشرقی وسطیٰ کے تمام ملکوں کے سربراہوں نے سر جوڑ لیے ہیں۔
انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا اب ایران کی جوہری صلاحیت مکمل طور پر تباہ کردی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ان کے لیے بہت اہم ہے کہ تمام مشرق وسطی کے ممالک معاہدات ابراہیمی میں شامل ہوجائیں۔ امریکی صدر نے اپنے پیغام میں دعوی کیا کہ معاہدات ابراہیمی میں مشرق وسطی کے ممالک کے شامل ہونیکے بعد خطے میں امن یقینی ہوجائیگا۔