انٹرنیشنل

افغانستان میں زلزلہ، اموات کتنی ہو گئی؟ رپورٹ آگئی

افغانستان (مانیٹرنگ ڈیسک) افغانستان میں پیر کی درمیانی شب آنے والے زلزلے کے باعث ہونے والی اموات کتنی ہو گئی ہے؟ اس حوالے سے آنے والی رپورٹ نے چونکا کر رکھ دیا۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق افغان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے بتایا ہے کہ اتوار اور پیر کی درمیانی شب آنے و الے زلزلے سے اموات کی تعداد 1411 ہوگئی ہے۔ افغان ہلال احمر کے مطابق زلزلے سے3251 افراد زخمی ہیں اور 8 ہزار سے زائد گھر تباہ ہوئے ہیں۔ امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کا مرکز صوبے ننگرہار کے شہر جلال آباد کے قریب تھا اور اس کی گہرائی 8 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی۔ رپورٹس کے مطابق زلزلہ مقامی وقت کے مطابق رات 11 بجکر 47 منٹ پر آیا اور تقریبا 20 منٹ بعد ہی اسی صوبے میں 4.5 شدت کا ایک اور جھٹکا محسوس کیا گیا جس کی گہرائی 10 کلو میٹر تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button