انٹرنیشنل
سلامتی کونسل میں امریکن قرارداد، چین اور روس کا کرارا جواب

چین (مانیٹرنگ ڈیسک) سلامتی کونسل میں امریکا کی غزہ امن قرارداد پر چین اور روس نے شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے تمام یورپی ممالک کو کرارا جواب دے دیا ہے ۔
انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق چینی سفیر فو کونگ نے کہا کہ قرارداد فلسطینی حکمرانی کے اصولوں کی عکاسی نہیں کرتی اور امریکا نے انٹرنیشنل اسٹیبلائزیشن فورس اور بورڈ آف پیس کی تفصیلات فراہم نہیں کی۔ روسی مندوب کے مطابق یہ منصوبہ فلسطینیوں کو عمل سے باہر رکھتا ہے اور غزہ و مغربی کنارے کی مزید تقسیم کا خطرہ پیدا کرتا ہے۔ برطانیہ، فرانس، جنوبی کوریا اور سلووینیا نے منصوبے کی تائید کی جبکہ ڈنمارک نے زور دیا کہ غزہ اور مغربی کنارے کو متحد رکھنا ضروری ہے۔



