مودی کا نیا شاہکار، اربوں ڈالر کے جوہر منصوبوں کا اعلان

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت کے وزیراعظم نریندرا مودی کا نیا شاہکار، ملک بھر میں اربوں ڈالر کے جوہری منصوبوں کا اعلان کر دیا ہے، یہ منصوبے کتنے ارب ڈالر کے ہیں؟ تفصیل آگئی۔
انٹرنیشنل میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی وزیرِ جوہری توانائی جیتندر سنگھ کا کہنا ہے کہ نیا جوہری بل اس ہفتے کابینہ میں پیش کیا جائے گا اور رواں پارلیمانی سیشن میں منظوری کے لیے رکھا جائے گا۔بھارت میں اس وقت غیر ملکی ٹیکنالوجی پر مبنی واحد پلانٹ کڈانکولم نیوکلیئر پاور پلانٹ ہے، جو روسی تعاون سے چل رہا ہے جبکہ مزید 4 ری ایکٹرز زیرِ تعمیر ہیں، نئی پالیسی کے تحت روس کے ساتھ ایک اور منصوبہ جلد شروع کیے جانے کا امکان ہے۔
بھارت میں فی الحال نجی کمپنیوں کا کردار صرف آلات کی فراہمی تک محدود ہے تاہم نئی قانون سازی کے بعد انہیں بجلی کی پیداوار میں شمولیت کی اجازت بھی مل جائے گی، حکومت جوہری ذمہ داری کے قانون میں بھی ترمیم کرے گی جو اب تک غیر ملکی کمپنیوں کے منصوبوں میں رکاوٹ رہا ہے۔ بل کا مقصد نجی شعبے کو جوہری توانائی میں سرمایہ کاری کی اجازت دینا اور کاروباری عمل کو آسان بنانا ہے، وزیراعظم نریندر مودی کا ہدف ہے کہ2047ء تک 100 گیگا واٹ جوہری توانائی پیدا کی جائے تاکہ بھارت کو ترقی یافتہ معیشت بنایا جا سکے۔



