انٹرنیشنل
دہشتگردی کا الزام، ایک اور افغان شہری گرفتار

کینیڈا (مانیٹرنگ ڈیسک) کینیڈا میں دہشت گردی کے الزام پر ایک اور افغان شہری کو گرفتار کرلیا گیا ہے، کینیڈین پولیس نے اس افغان شہری کو کیوں گرفتار کیا؟ اس حوالے سے تمام تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔
انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق کینیڈین پولیس نے ٹورنٹو میں داعش سے مبینہ تعلقات اور دہشتگردی کے الزام میں 26 سالہ افغان شہری کو گرفتارکیا۔ کینیڈین حکام کا کہنا ہے کہ افغان شہری داعش کو مالی اور سوشل میڈیا اکاؤنٹس فراہم کرنے کے علاوہ قتل کے منصوبے بنانے میں بھی ملوث ہے۔ میڈیا کے مطابق افغان شہری نے نامعلوم افراد کے ساتھ دہشتگردانہ جرائم انجام دینے کی سازش بھی کی، ملزم سے بھاری اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔



