انٹرنیشنل
امیر شفیق الرحمن اپوزیشن لیڈر’ ناہید اسلام چیف وہپ نامزد

ڈھاکہ (مانیٹرنگ ڈیسک) بنگلا دیش کے انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد وزیراعظم نے حلف اٹھا لیا ہے جبکہ اپوزیشن لیڈر امیر شفیق الرحمن اور ناہید اسلام کو چیف وہپ نامزد کر دیا گیا ہے۔
انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق جماعت اسلامی کے نائب امیر سید عبداللہ محمد طاہر کو ڈپٹی لیڈر آف اپوزیشن جبکہ جماعت کی قیادت میں قائم 11 جماعتی اتحاد کی اتحادی جماعت نیشنل سٹیزن پارٹی (این سی پی) کے کنوینر ناہید اسلام کو اپوزیشن چیف وہپ نامزد کیا گیا ہے۔ اس سے قبل آج دوپہر جماعت اسلامی کے نومنتخب اراکینِ پارلیمنٹ نے رکنیت کا حلف اٹھایااور بعد ازاں آئینی اصلاحات کونسل کے ارکان کے طور پر بھی حلف لیا۔ حلف برداری کی تقریبات جاتیا سنگسد بھون میں منعقد ہوئیں جہاں چیف الیکشن کمشنر اے ایم ایم ناصر الدین نے حلف لیا۔



