انٹرنیشنل

طلبہ کے احتجاج پر ایرانی حکومت کا ردعمل بھی آگیا

ایران (مانیٹرنگ ڈیسک) ایران میں ہونے والے طلبہ کے احتجاجی مظاہروں پر حکومت کا ردعمل بھی آگیا ہے، اس احتجاج کے دوران مظاہرین اور سکیورٹی فورسز میں جھڑپیں بھی ہوئیں۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق ایرانی حکومت کے ترجمان نے کہا کہ مقدسات اور قومی پرچم کا ہر حال میں احترام ضروری ہے۔ خیال رہے کہ ایران کی 8 جامعات میں طلبہ نے حکومت مخالف احتجاج کیا گیاجس دوران مظاہرین اور سکیورٹی فورسز میں جھڑپیں بھی ہوئیں۔ مظاہرین نے ایرانی حکومت اور سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے خلاف نعرے بازی کی جبکہ انقلابِ ایران سے پہلے کے شیر اور سورج کی تصاویر والے ایرانی پرچم بھی لہرائے گئے۔ تہران میں گزشتہ روز بڑے پیمانے پر شہریوں کو فارسی زبان میں لکھے ایس ایم ایس بھی موصول ہوئے تھے جن میں لکھا تھا کہ انتظار کیجے، صدر ٹرمپ عمل پر یقین رکھتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button