انٹرنیشنل
مقبوضہ کشمیر کے شہری کی فیلڈ مارشل سے بڑی اپیل

بڈگام بازار (مانیٹرنگ ڈیسک) مقبوضہ کشمیر کے عوام نے ایک مرتبہ پھر پاکستانی عسکری قیادت سے محبت اور عقیدت کا اظہار کرتے ہوئے فیلڈ مارشل عاصم منیر سے بڑی اپیل کر دی ہے۔
انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے بڈگام بازار سے کشمیری شہری نے بذریعہ ویڈیو پیغام فیلڈ مارشل کومخاطب کرتے کہا کہ اریگام بازار کا ایک ایک مسلمان آپ کیلئے دعا گو ہے، آپ کو یہ بتانا چاہتا ہوں کشمیر کا ایک ایک بھائی اور ماں، بہن بیٹیاں انتظار کر رہی ہیں کہ آپ کب آئیں گے اور بھارتی قبضہ سے آزاد کروائیں گے۔ کشمیری شہری کا کہنا تھاکہ آپ نے بھارت کو جو جنگ میں سبق سکھایا ہم سب بہت خوش ہیں، اللہ اور اس کے رسول ۖکے بعد کشمیریوں کی امید آپ ہیں۔



